ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مدھیہ پردیش میں کانگریس لیڈرکاقتل،موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں نے ماری گولی

مدھیہ پردیش میں کانگریس لیڈرکاقتل،موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں نے ماری گولی

Wed, 30 Jan 2019 21:01:20    S.O. News Service

بھوپال:30/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ بی جے پی اور سنگھ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہلاکت پرہنگامہ مچاہوا ہے۔اس کولے کرمدھیہ پردیش میں مظاہرے بھی ہوئے،اب یہ معاملہ سنگین ہوتاجا رہا ہے۔کمل ناتھ کے گڑھے چھندوارامیں کانگریس سیوا دل کے لیڈرکو تیز ہتھیاروں سے قتل کردیاگیا۔واقعہ منگل دیر رات کی بتائی جارہی ہے۔وزیر اعلی کمل ناتھ نے اس کے بارے میں اب تک کوئی ٹوئٹ نہیں کیا ہے، جبکہ سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹر پرمسلسل انتقام کی بات کررہے ہیں۔پارسیہ بلاک صدر راجندر یدونشی کی منگل کو رات کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا۔کہا جا رہا ہے کہ کانگریس لیڈر یدوونشی منگل کو رات تقریباََ12بجے گھر جا رہا تھا۔دریں اثنا نامعلوم حملہ آوروں نے ریلوے پلیاکے قریب حملہ کیا۔اچانک حملہ سے راجندر کی موت ہوگئی اور موٹر سائیکل سمیت سڑک پر گر گیا،حملہ آوروں نے اس پر تیز ہتھیاروں سے حملہ کیا،یہ معاملہ پارسیہ پولیس اسٹیشن کا ہے۔


Share: